ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے 25 سالہ شیعہ نوجوان بلال علی ولد سبحان علی کو کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں بلال علی ولد سبحان علی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کے جسد خاکی کو امام بارگاہ رضویہ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8 شیعہ مومنین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاچُکا ہے۔ کالعدم سپا صحابہ کے دہشتگرد پورے شہر میں دندنانتے نظر آرہے ہیں مگر حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔
زرائع بتاتے ہیں کہ کراچی کی مشہور بدنام زمانہ مسجد صدیق اکبر میں 40 رُکنی دہشتگرد گروپ اورنگزیب فاروقی کے سرپرستی میں شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ملک اسحاق کی طرف سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جارہی ہے، ان تمام واقعات پر ہمارے ٹیکس میں پلنے والی ایجنسیوں کی کارگردگی سوالیہ نشان ہے
......
/169